منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

کشمیر: لاک ڈاؤن کا 35 واں دن، خوف وخاموشی برابر سایہ فگن، کورونا کے 27 نئے کیسز سامنے آئے

سری نگر، 22 اپریل :وادی کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کے پیش نظر بدھ کو مسلسل 35 ویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن جاری رہا جس کے باعث تمام تر معمولات زندگی برابر مفلوج ہیں اور خوف وخاموشی کا ماحول بھی تواتر کےساتھ سایہ فگن ہے۔ وادی کے طول و عرض میں بازاروں میں سناٹا چھایا ہوا ہے اور سڑکیں سنسان ہیں۔اس دوران وادی کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے 27 نئے کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ اس یونین ٹریٹری میں اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 351 ہوگئی۔حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘کورونا وائرس کے آج 27 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ سبھی کیسز صوبہ کشمیر کے ہیں۔ مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 407 ہوگئی۔ جموں میں 56 اور کشمیر میں 351’۔
نامہ نگار نے بتایا کہ شہر سری نگر میں مکمل لاک ڈاؤن کے بیچ لوگوں میں اضطرابی کیفیت بھی طاری ہے اور روزی روزی کی فکر بھی لاحق ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img