14اپریل کے بعد بھی جاری رہے گا لاک ڈاﺅن
سرینگرجموں وکشمیر میں منگلوار کی صبح کورونا وائرس کیسوں کی تعداد109تک پہنچ گئی تھی جبکہ ہر روز اس میں اضافہ کے پیش نظر انتظامیہ نے ریڈ و بفر زون علاقوں میں 14اپریل کے بعد بھی لاک ڈاﺅن جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ممکنہ طور پر 14اپریل کو ملک گیر 21روزہ لاک ڈاﺅن ختم ہوسکتا ہے ،تاہم مرکزی وزارت داخلہ13اپریل کو ہی اس ضمن میں کوئی حتمی فیصلہ لے سکتی ہے۔کشمیر نیوز سروس کو معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے اصولی طور پر فیصلہ لیا ہے کہ ریڈ اور بفر زون علاقوں میں21روزہ لاک ڈاﺅن کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی سخت ترین بندشیں اور پابندیاں جاری رہ سکتی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی 7ریاستوں نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ وہ لاک ڈاﺅن کو 21روزہ مدت ختم ہونے کے بعد بھی جاری رکھےں گی ۔معلوم ہوا ہے کہ اسی تناظر میں جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے بھی یہ فیصلہ لیا ہے ۔ایک مقامی انگریزی خبررساں ادارے سے صو بائی کمشنر پی کے پولے نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن جاری رکھا جائیگا یا اس میں نرمی لائی جائیگی ،یہ پالیسی ساز فیصلہ ہو گا اور حکومتی فیصلے پر عمل در آمد کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا ’ریڈ زون علاقوں میں بندشیں مزید سخت کی جائیں گی ‘۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کشمیر میں لاک ڈاﺅن میں نرمی لائی جاسکتی ہے ،تاہم اس سے قبل ریڈ زون علاقوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں 45علاقوں کو ریڈ زون میں قرار دیا گیا ہے ،ریڈ زون اُس علاقے کو کہا جاتا ہے ،جہاں پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اس علاقے کے 5کلو میٹر حدود میں آنے والے علاقوں کو بفر زون قرار دیا گیا ہے ،ان علاقوں میں بھی سخت بندشیں عائد رہیں گی ۔معلوم ہوا ہے کہ26علاقہ جاتا ت کشمیر میں ہیں جبکہ باقی جموں میں ہیں ۔کشمیر میں جو علاقے ریڈ زون ہیں ،اُن میں سرینگر کے مہجور نگر ،نٹی پورہ ،لعل بازار ،عید گاہ ،شالٹینگ ،چھتہ بل اور خیام شامل ہے ۔بڈگام میں چاڈورہ علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ،بانڈی پورہ :پرے محلہ حاجن ،چندر گیر حاجن پلوامہ :چند گام ،پنگلنہ ،ابہامہ ،سنگر ونی اور کیگام ،گاندر بل :واسکورہ ،غزہامہ اور شوپیان :سیدھو اور رام نگری شامل ہے ۔سنیچر کی روز سے جموں وکشمیر میں 34نئے کیسز کی تصدیق ہوگی ۔انتظامیہ نے 35ہزار افراد کو زیر نگرانی رکھا ہے ۔ملک 7ریاستوں نے14اپریل کے بعد بھی لاک ڈاﺅن جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ،جس میں تلنگانہ ،آسام ،مہا راشٹرا ،راجستھان ،جھا رکنڈ ،مدیہ پردیش اور چھتیس گڑھ شامل ہے ۔ان ریاستوں میں1376کورونا کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میںیہ تعداد 4ہزار تجاوز کرد گئی ۔





