عید گاہ ،لال بازا رریڈ زون قرار:ضلع مجسٹریٹ

عید گاہ ،لال بازا رریڈ زون قرار:ضلع مجسٹریٹ

سری نگر/سری نگر کے عیدگاہ اور لال بازار علاقوں کو آنے اور جانے والے تمام راستوں کو سیل کیا گیا ۔اِن علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کووِڈ۔19سے متاثرہ کئی اَفراد کے رِپورٹ موصو ل کرنے کے بعد لیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری جنہوں نے اِس سلسلے میں احکامات جاری کئے ، نے کہا کہ ان علاقوں کا سیل کرنے کا مقصد کورونا وائرس کی وَبا کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس عمل سے ان علاقوں میں سروے کا کام بھی ممکن ہوجائے گا۔ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ سیل کئے گئے تمام علاقوں میں اشیائے ضروریہ و دیگر خدمات پہنچانے کے لئے باقاعدہ ایک منصوبے کی تشکیل یقینی بنائی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سیلنگ آڈر پر سختی سے عمل آوری کے لئے باقاعدہ نگرانی عمل میں لائی جائے گی اور اِس کے علاوہ اِن علاقوں میں طبی ٹیموں کو بھی بھیج دیاجائے گا۔دریں اثنا¿ ڈاکٹر شاہد اقبال کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے کے فوراً ضلع پولیس نے اِن علاقوں میں لوگوں کو باخبر کرنے کے لئے اعلانات کا بھی اہتمام کیا تاکہ لوگ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.