منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

پورے چھتہ بل علاقے کو انتظامیہ نے ریڈ زون قرار دے کر سخت کرفیو نافذ کیا

سرینگر06 //اپریل//یو پی آئی // سرینگر انتظامیہ نے پورے چھتہ بل کو ریڈ زون قرار دے کر علاقے کے سبھی 16داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی ۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق لوگوں کی دہلیزوں پر ضروریاتِ زندگی کی اشیاءپہنچائی جائے گی اور اُنہیں گھروں سے باہر آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس بیچ میونسپل کارپوریشن کے اہلکار وں نے چھتہ بل علاقے کو سینٹائز کیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سوموار کے روز چھتہ میں کورنا وائرس اور ایک معاملہ سامنے آنے کے بعد سرینگر انتظامیہ نے چھتہ بل کے ایک وسیع علاقے کو ریڈ زون قرار دے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر مکمل طورپر پابندی عائد ۔ نمائندے نے بتایا کہ جموںوکشمیر پولیس نے مختلف چوراہوں اور گلی کوچوں میں بینر نصب کئے ہیں جن میں تحریرکیا گیا ہے کہ اس پورے علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے لہذا لوگ گھروں سے باہر آنے کی زحمت گوارا نہ کریں۔ بینروں میں مزید لکھا گیا ہے کہ جموںوکشمیر پولیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر لوگوں کی دہلیزوں پر ضروریاتِ زندگی کی اشیاءپہنچائی گی اور اس سلسلے میں علاقے کے ذی عزت شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔ نمائندے نے بتایا کہ چھتہ بل کے 16داخلی اور خارجی راستوں کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کرکے کانٹے دار تار نصب کی ہے جبکہ اس علاقے میں اب نجی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ چونکہ چھتہ بل میں کورنا وائرس کے نئے کیسز رجسٹر ہو رہے ہیں لہذا اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اب پورے چھتہ بل علاقے کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے۔ مذکورہ عہدیدار کے مطابق لوگوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر ہی اس طرح کا قدم اُٹھایا گیا ہے۔ انہوںنے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاون پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کریں اور کسی بھی صورت میں گھروں سے باہر آنے کی کوشش نہ کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img