منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

رعناواری میں شبانہ زمین کھسکنے کا واقعہ,4 شہریوں کے رہائشی مکانات کو نقصانات سے دو چار

سرینگر//6 اپریل//جے کے این ایس شہر کے رعناواری میں شبانہ زمین کھسکنے کے نتیجے میں4مکانات کو شدید نقصان پہنچا،جبکہ مالکان مکان نے پولیس سے معاملے کی نوعیت سے کیس درج کرنے کیلئے رابطہ قائم کیا۔جے کے این ایس کے مطابق سرینگر کے سکند پورہ رعناواری میں اتوار کو پیر کی درمیانی شب کو اس وقت مقامی لوگوں خوفزدہ ہوئے جب علاقے میں زمین کھسکنے کا عمل شروع ہوا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بارشوں کے بعد رات کو ایک حصے میں زمین کھسکنے کا عمل شروع ہوا،جس کی وجہ سے پوری آبادی میںخوف و ہراس پیدا ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زمین کھسکنے کے نتیجے میں4 رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا،جن میں غلام محمد گلکار،مرحوم غلام قادر گلکار،نور محمد گلکار اور محمد یوسف گلکار کے مکانات شامل ہیں۔مقامی لوگوںکے مطابق فوری طور پر مکین باہر آگئے اور محفوظ مقامات پر پناہ لی۔اس دوران مالکان مکان نے واقعے کی نسبت سے مقامی پولیس تھانے سے رابطہ قائم کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img