یکجہتی کے سواکوئی چارہ نہیں

یکجہتی کے سواکوئی چارہ نہیں

ملک کے وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کو ہرانے کےلئے جو اپیل عوام سے کی ہے کہ اتوار رات ۹ بجے ۹ منٹ کےلئے گھروں کی لائٹس بند کرکے چراغ یا شمع جلائےں۔ اس اپیل پر طرح طرح کے فقرے کسے جا رہے ہیں۔ کوئی وزیر اعظم کو یہ تانہ دے رہا تھا کہ وہ موجودہ جدید سائنسی دور سے بے خبر ہیں ،وہ دھرم گورو حضرات اور جوتشیوں کے کہنے پر اس طرح کی اپیل کرتے ہیں۔ حقیقت تو یہی ہے کہ گھروں کی لائٹس بند کرنے یا ڈھول بجانے یا شمع اور چراغ جلانے سے کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کو روکا نہیں جا سکتا ہے بلکہ احتیاط برتنے اور انتظامی ایڈوائزری پر عمل کرنے سے ہی اس مہلک بیماری سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ جہاں تک وزیر اعظم شری نریندر مودی کی اپیلوں کا تعلق ہے وہ کسی بھی ڈھول بجانے یا چراغ جلانے کی بات کرتے ہیں اسکا واحد مقصد ملک کی عوام کو متحد رہنے کی ہدایت دینے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ ملک میں جاری لاک ڈاون مزید بڑھ سکتا ہے جسکے لئے لوگوں کو متحدہ طور تیار رہنا چاہئے اور اپنی اپنی بستیوں میں غریب، لاچار اور کمزور لوگوں کی مدد کرنے کےلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ لوگ لاک ڈاﺅن کے دوران مشکلات سے نجات حاصل کر سکے اور کورونا کے خلاف جاری جنگ پر جیت حاصل کی جا سکے۔ لہٰذا ان لوگوں کو اپنی سوچ میں بدلاﺅ لانا چاہئے ،جو وزیر اعظم کی اپیلوں پر فقرے کس رہے ہیں کیونکہ دنیا بدل رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.