منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

5اپریل شام کو گھر کی تمام لائٹس بند رکھیں// مودی

سرینگر//3 اپریل// وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے پانچ اپریل کی رات نو بجے سے9 منٹ تک اپنی تمام لائٹ کو بند رکھنے کی اپیل کی۔جے کے این ایس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح 9 بجے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے عوام سے پانچ اپریل کی رات نو بجے 9 منٹ تک لائٹ بند کے ساتھ گھروں کے دروازے، بالکونی میں دیا، موم بتی،موبائل لائٹ، یا ٹارچ جلانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے جنتا کرفیو میں ہم نے تھالی اور تالی بجاکر مثبت پیغام دیا ہے اور دنیا بھر میں تعریف ہوئی ہے اسی طرح سے ہم لائٹ بند کرکے ایک مثال بنیں اور کورونا وائرس کو شکست دیں۔وزیر اعظم نے جمعرات کو اس بارے میں اپنے ٹویٹر ہینڈل سے اس ویڈیو پیغام کو جاری کرنے کے کے بارے میں لوگوں کو بتایا تھا۔جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی جس میں کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img