سرینگر//3 اپریل//جموں وکشمیرپولیس نے شمالی کشمیرمیں فوج اورفورسزکے اشتراک سے الگ الگ کارروائیوں کے دوران جنگجوﺅں کے چاراعانت کاروں کوکچھ اسلحہ وگولی بارودسمیت گرفتارکیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ پولیس ،فوج اورفورسزکے اہلکاروں نے مصدقہ اطلاع ملنے پر نورباغ سوپورمیں ایک کارروائی عمل میں لاتے ہوئے لشکر طیبہ سے وابستہ سرگرم جنگجوﺅں کے 2اعانت کاروں کوگرفتارکیااوراُن کی تحویل سے بڑی مقدارمیںاسلحہ گولی بارودبرآمدکیاگیا۔ذرائع نے مطابق جنگجوﺅں کے اعانت کاروں کوایک ناکہ کارروائی کے دوران دبوچ لیاگیا،اوراب دونوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے تاکہ اُن کے ممکنہ دوسرے ساتھیوں اورسرگرم جنگجوﺅں کی نقل وحمل نیزمنصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں ۔پولیس ذرائع کامزیدکہناتھاکہ لنگیٹ ہندوارہ کے شالہ پورہ گاﺅں میں پولیس کے ایس اﺅجی گروپ اورفوجی اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران 2اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ذرائع کے مطابق شالہ پورہ لنگیٹ میں جن دوافرادکوجنگجوﺅں کومددفراہم کرنے کی پاداش میں گرفتارکیاگیا،اُن میں آزاداحمدبٹ ساکنہ شالہ پورہ اورالطاف احمدباباساکنہ رفیع آبادشامل ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارشدگان کی تحویل سے 2پستول ،2گرینیڈ ،لشکرطیبہ کاایک لیٹرپیڈ اورکچھ دوسراقابل اعتراض سامان بھی برآمدکیاگیا۔لشکرجنگجوﺅں کے چاروں اعانت کاروں کیخلاف پولیس نے سوپوراورلنگیٹ کے پولیس تھانوں میں 7/25آرمزایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا۔




