بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

ملک میں کرونا کے 328 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 1965، پچاس لوگوں کی موت

نئی دہلی، 2 اپریل (یو این آئی) ملک کی مختلف ریاستوں میں بدھ سے آج تک کورونا کے 328 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1965 اور مہلوکین کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ ان میں 12 نئے معاملے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر151 لوگ صحت مند ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں جہاں بھی کورونا وائرس کے پازیٹیو معاملے پائے گئے ہیں، وہاں ریاستی سرکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں بھی ایسے معاملے سامنے آئیں وہاں گہرائی سے جانچ مہم چلاکر ممکنہ معاملوں کی ٹریسنگ کی جائے اور ضرورت ہو تو مشتبہ کو کوارنٹین کیا جائے یا اسپتال میں رکھا جائے۔
مسٹر اگروال نے بتایا کہ دوسرے ریاستوں سے کام کےلئے آنے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے بارے میں کابینہ سکریٹری نے سبھی ریاستوں کے چیف سیکرٹریوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کرکے ان کی بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی معلومات حاصل کی اور یہ بھی کہا کہ جو كوارٹين سینٹر بنائے گئے ہیں، ان میں صاف صفائی کی مکمل سہولت ہو اور ساری سہولیات ہوں۔
مسٹر اگروال نے بتایا کہ تبليغی جماعت میں حصہ لینے والے لوگوں کے بارے میں کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رابطہ کی ٹھوس جانچ کا حکم دیا تھا اور ان کے بارے میں سب سے پہلے تلنگانہ سے معلومات ملی تھیں۔ یہاں سے اس جماعت سے وابستہ لوگ ملک کے مختلف حصوں میں گئے تھے اور ان تمام کے رابطوں کی جانچ  میں یہی پتہ چلا ہے کہ 400 پازیٹیو معاملوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور یہ سب اس جماعت سے کسی نہ کسی طور پر وابستہ تھے۔ اس بارے میں وبا  کے عمل کے مطابق اور  مزید  جانچ کی گئی ہے اور ابھی تک جو معلومات ملی ہیں ان میں تمل ناڈو سے 173، راجستھان سے 11، انڈمان نکوبار سے 9، دہلی سے 47، جموں و کشمیر سے 22، تلنگانہ سے 33، آندھرا پردیش سے 67، آسام سے 16، پڈوچیری دو اور دہلی کے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جیسے جیسے تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے، نئے معاملات کا بھی انکشاف ہور ہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسی بھی طرح کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے وزارت صحت نے ایک تکنیکی ویب وسایٹ بنائی ہے جس میں جوائنٹ سکریٹری سطح کے ایک افسر اور ایمس کے ماہر ڈاکٹر اپنی طرف سے ضروری تکنیکی معلومات فراہم کرائیں گے اوراس  ویب سائٹ کا نام ‘ technicalQuery.covid19 @ gov.in ‘ہے۔ نو سو لوگوں نے اس میں ای میل بھیجے ہیں جن کا تجزیہ کرکے ان کے خدشات کو دور کیا جائے گا۔
جوائنٹ سکریٹری نے بتایا کہ گردے کے مریضوں کے بارے میں بھی وزارت صحت نے ایک نئی گائڈلائن جاری کی ہیں کیونکہ كووڈ 19 اور گردے کے مریضوں کے درمیان کافی سنگین مسائل دیکھے گئے ہیں۔  اس میں گردے  کے مریضوں کو معلومات دی گئی ہے کہ انہیں کیا احتیاط برتنی ہیں، خاص طور پر ان مریضوں کو جو ڈالیسیز کرا رہے ہیں۔
لاك ڈاؤن کے دوران ہم جو مہم چلا رہے ہیں، اس کے تحت 24 مارچ سے اب تک فوڈ کارپوریشن نے 352  ضروری اشیاء کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لئے 352 ریكس کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں 9. 86 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں اور دیگر اشیا تقسیم کی ہے.
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ آج ویڈیوز كانفرنس کے ذریعے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر تفصیل سے غور و خوص کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img