بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

کھڈ ہانجی پورہ کولگام میں آدم خور تیندوے نے 8افراد کو زخمی کیا

سرینگر02 //اپریل///کھڈ ہانجی پورہ کولگام میں آدم خور تیندوے نے 8 افراد کو زخمی کیا، بھیڑ نے پتھروں اور لاٹھیوں سے تیندوے کو مار ڈالا ۔ یو پی آئی نمائندے نے بتایا کہ جمعرات بعد دوپہر کھڈ ہانجی پورہ نور آباد کولگام میں ایک بھاری برکم تیندوا نمودار ہوا اور راہ چلتے 6 افراد پر حملہ کرکے اُنہیں زخمی کردیا۔ نمائندے کے مطابق حملے میں حمید ڈار ولد علی محمد ، عاشق نیاک ولد امین ، ریاض شاہ ولد یاور ، معشوق شاہ ولد سراج الدین ، عتا ا ﷲ نائیک ولد عبدالرشید ، یوسف نائیک ولد ستار اور محمد امین ولد بشیر احمد ساکنان کھڈ ہانجی پورہ شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ نمائندے نے بتایا کہ سات افراد کو زخمی کرنے کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی لوگ گھروں سے باہر آئے اور تیندوے کو گھیرے میں لے کر اُس پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔ نمائندے نے بتایا کہ اگر چہ تیندوے نے بھاگنے کی بھر پور کوشش کی تاہم لوگوں میں اتنا غصہ تھا کہ اُنہوںنے تیندوے کو پیٹ پیٹ کر قتل کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بعد میں وائلڈ لائف محکمہ کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور تیندوے کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img