جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

چھم گنڈ کولگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران آلٹو گاڑی نے راہِ فرار اختیار کی

سرینگر02 //اپریل///چھم گنڈ کولگام میں ناکہ پر مامور اہلکاروں نے ایک آلٹو گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے وہاں سے راہِ فرار اختیار کی جس دوران فوجی گاڑی نے اُس کا پیچھا کرنا تاہم گاڑی اُلٹ گئی جس وجہ سے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ آلٹو گاڑی میں مشکوک افراد سوار تھے جن کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق کولگام میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں دو افراد کی ہلاکت کے بعد پورے ضلع میں فوج کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد چھم گنڈ کولگام میں فورسز اہلکاروں نے ناکہ لگایا جس دوران گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی تھی کہ اسی اثنا میں ایک آلٹو گاڑی وہاں سے گزری جس کو فورسز اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے اشارے کو نظر انداز کرتے ہوئے وہاں سے رفوچکر ہوا ۔ نمائندے نے بتایا کہ گاڑی میں موجود فوجی اہلکاروں نے بھی آلٹو گاڑی کا پیچھا کرنا چاہا تاہم فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی جس وجہ سے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آلٹو میں سوار مشکوک افراد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جنہیں بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img