بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

تبلیغی سرگرمیوں میں ملوث 960 غیر ملکی بلیک لسٹ، ویزا بھی رد

نئی دہلی، 02 اپریل (یو  این آئی)کرونا وبا کی وجہ  سے  پورے  ملک میں  نافذ مکمل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرکے تبلیغی  سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے  960 غیرملکیوں کوبلیک لسٹ کرکے ان کے  ویزا کو ردکردیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ  ٹورسٹ  ویزا پر ہندوستان آئے  ان لوگوں کو تبلیغی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔
وزات کے ٹوئٹر پر  دی گئی جانکاری  میں کہاگیا ہے کہ  ’’وزارت  داخلہ کے ذریعہ  ٹورسٹ  ویزا  پرتبلیغی سرگرمیوں میں  ملوث پائے  جانے  کی  وجہ سے  960 غیرملکیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کا ہندوستانی ویزابھی رد کردیا گیا ہے۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا گیا  ہے کہ  وزارت  داخلہ نے تبلیغی  جماعت،  حضرت نظام  الدین  کے معاملے میں دہلی  پولس اور دیگرمتعلقہ  ریاستوں  کے ڈائرکٹر جنرل آف پولس کوغیر ملکی قانون۔1946  اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ قانون۔2005 کے التزامات کی خلاف ورزی کرنے کے لئے  2005 غیر ملکیوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کرنے کے احکامات بھی  دیئے  ہیں۔
واضح  رہے کہ  نظام الدین  مرکز  میں  ملک اور غیر ممالک کے  تقریبا دو  ہزار لوگوں نے مکمل لاک ڈاؤن کے التزامات  کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  تبلیغی جماعت میں شرکت کی تھی۔ ان  میں  سے کافی لوگ ملک کے  مختلف حصوں  میں  بھی گئے  جس سے کرونا وائرس کے انفیکشن  کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ان میں سے کچھ  لوگوں کی  موت ہوگئی ہے اور کئی دیگر کو مختلف اسپتالوں  میں بھرتی  کرایا گیا ہے۔ ان میں سے کئی لوگوں میں کرونا وائرس کے انفیکشن پائے  گئے ہیں۔
اس سے پہلے مرکزی داخلہ سکریٹری نے سبھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام ریاستوں  سے ان لوگوں سے ملنے والے  لوگوں  کاپتہ  لگانے  اور انہیں قرنطینہ میں رکھنے کے  احکامات بھی دیئے  گئے تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img