منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

پونچھ کی سر حد ےں اےک مرتبہ پھر دہل اٹھےں

ہند وپا ک افواج کے مابےن شبانہ معرکہ آ رائی
سرینگر/ عالمی لاک ڈاون کے بےچ پونچھ کی سر حد ےں دوران شب اےک مرتبہ پھر دہل اٹھےں جس دوران دونوں اطرا ف کے افواج نے اےک دوسر ے پر شدےد گولی باری کی جس کے دوران کئی مارٹر گولے شہر ی آ بادی والے علاقوں مےں سماعت شکن دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے ۔ اس دوران دونوں ملکوں نے اےک دوسر ے پر جنگ بند ی کا الزام عائد کےا ہے۔ سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زوردار گولہ با ری کی ، گولہ باری کا تبادلہ تین گھنٹوں تک چلتا رہا۔ تاہم گولہ با ری سے جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ہے۔ جموںمےں مقےم فوجی تر جمان نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف وزی کر تے ہوئے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں سے گو لہ با ری کی، جس کا بھا رتی افو اج نے بھی معقول جواب دیا۔تاہم گولہ باری سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ذرائع نے بتا یا کہ پاکستانی افواج نے مینڈھر سیکٹر میں فوجی چوکیوں کے ساتھ ساتھ نصف درجن کے قریب گاو¿ں کو نشانہ بنا کر بلا جواز گولہ با ری کی۔ جس کی وجہ سے علاقے میں دہشت کا ماحول بن گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی فائرنگ سے کئی شیل آکر گاو¿ں میں بھی لگے تاہم کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فائر نگ کے اس واقعہ کے بعد دونوں ملکوں نے اےک دوسرے پر جنگ بند ی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کےا ہے۔ بھار ت کاکہنا تھا کہ پاکستانی کے گو لے شہر ی آ بادی والے علاقوں مےں گر کر پھٹ گئے جس کے باعث ےہاں سخت خوف ودہشت پھےل گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img