جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

کوروناوائرس مریضوں کی تعدادزیادہ ہوسکتی ہے

بیرون ممالک سے آئے افرادرابطہ کریں :ڈی سی سری نگر

سرینگر/25مارچ /ڈپٹی کمشنرسری نگرڈاکٹرشاہداقبال چودھری نے بدھ کے روزخبردارکیاکہ وادی میں کوروناوائرس مریضوں کی تعدادزیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ ابھی تک بیرون ممالک سے آئے لوگو ں نے اپنی سفری معلومات کوچھپارکھاہے ۔جے کے این کے مطابق ضلع ترقیاتی کمیشنرسری نگرنے بدھ کے روزاپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے خبردارکیاکہ ابھی تک جتنے افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ،کشمیرمیں کوروناوائرس کے اسے زیادہ معاملات یاکیس ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے ڈاکٹروں کاحوالہ دیتے ہوئے بیرون ممالک اورمختلف ریاستوں سے واپس آنے والے افرادپرزوردیاکہ وہ نزدیکی مقررہ کورنٹین سینٹریعنی صحت مرکزپرجاکر اپناطبی معائنہ کرائیں ۔انہوں نے بیرون ممالک اورریاستوں سے لوٹے افرادسے استدعاکی کہ وہ اپنی سفری معلومات حکام کوفراہم کریں اورمقررہ اسپتالوں کیساتھ فون نمبرات پررابطہ کریں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img