منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

کانگریس کا راجیہ سبھا میں ہنگامہ، کارروائی دو بجے تک کیلئےملتوی

نئی دہلی، 18 مارچ : کانگریس کے ایک رکن کو بنگلور میں حراست میں لئے جانے کے معاملہ پر کانگریس پارٹی کے ارکان نے آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
کانگریس کے ایم وی راجیو گوڑا نے وقفہ صفر کے آخر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے ایک رکن کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس دوران کانگریس کے کئی رکن اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر اس معاملے کو اٹھانے لگے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو اس رکن کو تحفظ دینا چاہئے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اراکین کو اس بارے میں نوٹس دینا چاہئے تھا اور وہ اب بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا اور ایوان اپنا۔
اس درمیان وقفہ صفر ختم ہوتے ہی چیئرمین نے وقفہ سوالات کی کارروائی شروع کر دی۔ کانگریس کے رکن بھی اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے لیکن اس کے کچھ ہی لمحے بعد وہ دوبارہ نعرے بازی کرتے ہوئے چیئر کے قریب آ گئے۔ ممبران بھارتیہ جنتا پارٹی کی آمریت کے کیخلاف نعرے لگانے لگے اس پر چیئرمین نے کہا کہ ایوان میں بھی آمریت نہیں چلے گی اور انہوں نے کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔ جس کے بعد وقفہ سوالات نہیں ہو سکا۔ (یواین آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img