بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

دہلی پولیس نی پی ایف آئی صدر اور سیکریٹری کو کیا گرفتار

نئی دہلی ،12 مارچ : دہلی پولیس کی کرایم برانچ ٹیم نے شہری ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے کے الزام میں پاپولر فرنٹ آف انڈٰیا ( پی ایف آئی ) کے صدر پرویز اور سیکریٹری الیاس کو گرفتار کیا ہے ۔ دہلی پولیس اس سلسلے میں آج پریس کانفرنس کر کے تفصیلی معلومات فراہم کرے گی ۔ اس سے قبل دہلی پولیس نے پی ایف آئی کے ایک کارکن کو مشرقی دہلی کے ترلوک پوری سے گرفتار کیا تھا جس کی شناخت محمد دانش کے طور پر ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ اسپیشل سیل کی ٹیم نے اتوار کو جامعہ نگر علاقے کے اوکھلا وہار سے ایک جوڑے کو گرفتار کیا تھا جس پر دہشت گرد تنظیم داعش (آئی ایس) خراسان ماڈل کے منسلک ہونے کے الزامات ہیں ۔
جاری ، ( یواین آئی )

 

Popular Categories

spot_imgspot_img