بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سی آر پی ایف اہلکاروں نے کیا ہتھ گولہ برآمد

سری نگر، 11 مارچ (یو این آئی) سری نگر کے بربر شاہ علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک ہتھ گولہ بر آمد کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سری نگر کے بربر شاہ علاقے میں بدھ کی صبح سی آر پی ایف اہلکاروں نے ایک ہتھ گولہ دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہتھ گولہ دیکھتے ہی پولیس کی بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے بم کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے کے بغیر ناکارہ بنایا۔
دریں اثنا سی آر پی ایف کے ترجمان نیرج راٹھور نے بم بر آمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف کی ایک پارٹی نے بدھ کی صبح قریب پونے آٹھ بجے ایک گرینیڈ بر آمد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ممکن ہے کہ یہ گرینیڈ جنگجوؤں کے کسی بالائی زمین ورکر نے سی آر پی ایف کو دیکھ کر وہاں چھوڑا ہوگا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں

Popular Categories

spot_imgspot_img