سری نگر، 11 مارچ (یو این آئی) سری نگر کے مضافاتی علاقہ زکورہ میں بدھ کی صبح محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم سری نگر کے مضافاتی علاقہ زکورہ میں بدھ کی صبح بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے بری طرح زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی ملازم کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور نزدیکی سب ہیلتھ سینٹر نسیم باغ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
مہلوک ملازم کی شناخت طارق احمد ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکن ملہ باغ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی




