واشنگٹن، : امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بدعنوانی کے معاملے میں عراق کے چار شہریوں پر پابندی عائد کی ہے ۔ بیان جاری کر کے کہا’’امریکہ نے عراق کے چار شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بدعنوانی کے معاملے میں پابندی عائد کی ہے‘‘ ۔ بیان کے مطابق پابندی کے پیش نظر ان شہریوں کی تمام املاک ضبط کر لی گئی ہے اور امریکہ کے شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی طرح کے لین دین کرنے کی ممانعت ہے ۔
ژنہوا ۔





