منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

وزیر دفاع 20جولائی کو لداخ کا ہنگامی دورہ کریں گے ، صدر ہند کی بھی کشمیر آمد

سرینگر/چینی لبریشن آرمی کی لداخ میں دراندازی کا سنجیدہ نوٹس لیتے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ،فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے ہمراہ 20جولائی کولداخ کا ہنگامی دورہ کریں گے اور وہاں لائن آف ایکچول کنٹرول پر فوجی کمانڈروں سے تفصیلی رپورٹ حاصل کریں گے ،اس کے علاوہ وہ دو پلوں کا بھی افتتاح کرکے وار میموریل کا بھی دورہ کریں گے ۔ اس وران 29جولائی کو صدر ہند ریاست جموںوکشمیر کے دورے پر آرہے ہیںجس کےلئے انتظامیہ کو متحر ک کر دیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ ایک مرتبہ پھر جموںوکشمیر کا دورہ کررہے ہیںاور اس سلسلے میں وہ کرگل وار میموریل دراد میں دو پلوںکا بھی افتتاح بھی کریں گے ، ذرائع کا ہنا ہے کہ وزیر دفاع لداخ اور جموں کا دورہ کریں گے اور اس دوران کنٹرول لائن پر اگلی چوکیوں کادورہ کرکے صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے ۔ ان کے ہمراہ دفاعی امور کے اعلیی افسران اور فوجی سربراہ جنرل پبن راوت بھی ہونگے ، بتایا جاتا ہے کہ وزیر دفاع درس سے لداخ جائیں گے اور اس دوران وہ وار میموریل جائیں گے اس کے بعد وہ پھر جموں جائیں گے جہاں وبسنت نگر اور آہوج کے مقام پر دو پلوں کا افتتاح کریں گے ، یہ وزیر دفاع کا پہلا دورہ ہوگا جب سے انہوںنے وزرات دفاع کا عہدہ سنبھالا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ لداخ میں کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ چین کےساتھ لگنے والی لائن آف ایکچول کنٹرول کا دورہ کریں گے جس میں وہ چینی لبریشن آرمی کی جانب سے دراندازی کے حوالے سے آنے والی اطلاعات کا از خود مشاہدہ کریں گے اور اس سلسلے میںفوجی کمانڈروں کےساتھ ملاقات کرکے تفصیلی رپورٹ بھی حاصل کریں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع لائن آف ایکچول کنٹرول پر تعینات فوجیوں اور کمانڈروں کےساتھ بھی وقت بتائیں گے اور ان سے اس بارے میںمعلومات حاصل کریں گے کہ سرحد پار چینی لبریشن آرمی کی کس طرح کی نقل وحرکت جاری ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے میں لداخ میں ان کی سرگرمیاں پورے دن تک جاری رہیں گے جس کے بعد وہ جموں کا دورہ کریں گے اور سانبہ اور کھٹوعہ بھی جائیں گے ،۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ بھارت نے لداخ خطے میںڈوکلگام کے مقام پر چینی فوج کی دراندازی کا سخت نوٹس لیا ہے اور مرکزی وزیر داخلہ نے اسے باعث تشویش قرار دیا ہے لہذا وہ فوجی سربراہ کے ہمراہ از خود اس علاقے کا دورہ کریں گے ارو یہ دورہ ہنگامی نوعیت کا ہوگاجس میں اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد اس پر وزیراعظم مودی کےساتھ تبادلہ خیال ہوگا اور امت شاہ کےساتھ بھی بحث کی جائےگی جس کے بعد اس معاملے کو چینی حکام کےساتھ اٹھایا جائیگا ، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران 29جولائی کو صدر ہندکوندر رام بھی ریاست جموں وکشمیر کا دورہ کریںگے اوراس سلسلے میں بھی پوری سرکاری مشنیری کو متحرک کیا جارہا ہے کیونکہ نئی حکومت کے قیام کے بعد صدر ہند کا یہ ریاست جموںوکشمیر کا پہلا دورہ ہوگا ۔ واضح رہے کہ جموںوکشمیر کے لداخ صوبے میں ڈوکلام میں چینی لبریشن آرمی کی جانب سے دراندازی کی جو اطلاعات ہیں وہ باعث تشویش ہے کیونکہ ملکی سلامتی کےساتھ کسی بھی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔الفا نیوز سروس کے مطابق انہوںنے اگر زمینی سطح پر فوج نے اس دراندازی سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ چینی فوج نے کوئی دراندازی نہیں کی ہے تاہم وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اگر چینی فوج کی جانب سے دراندازی کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے تو یہ قابل تشویش ہے اور بھارت کسی بھی طور پر اس پر خاموش تماشائی نہیں بنا بیٹھ سکتا ہے ۔راجناتھ سنگھ نے مزید کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کی خود مختیار ی کا احترام کریں گے ۔انہوںنے مزید کہاکہ ہم چاہتے ہیںکہ دونوں ممالک کے درمیان لائن آ ف ایکچول کنٹرول پر خارجہ سیکریڑی سطح کی میٹنگ طے پا گئی ہے جس میں اس واقعے کو لیکر بھارت اپنی تشویش سے چین کو آگاہ کرےگا،انہوںنے کہاکہ ملک کی سلامتی کےساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور ہم ملک کے عوام کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ کسی بھی طور پر ملک کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img