بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

آبی گزر سرینگرمیں فورسز کے محاصرہ

تجارتی مراکز ، دفاتر اور ہاﺅ س بوٹوں کی تلاشی

 

سرینگر/شہرکے مصروف ترین کاروباری مرکز’سٹی سینٹر‘ کے آبی گزربنڈعلاقہ کو فورسز،پولیس اورایس اﺅجی اہلکاروں نے جمعرات کودوپہرکے وقت محاصرے میں لیا۔سیکورٹی اہلکاروں نے کاروباری عمارات ،دکانات ،دفاتر اور جہلم کے کنارے ہاﺅس بوٹوں کی تلاشی لی ۔ اطلاعات کے مطابق سی آرپی ایف،پولیس اورایس اﺅجی کے مشترکہ دستوں نے جنگجوﺅں کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعدآبی گزرعلاقہ کواچانک محاصرے میں لیکرتلاشی کارروائی عمل میں لائی ،جس دوران تجارتی عمارات میں قائم دفاتر میں موجودیاکام کرنے والے افرادسے سرسری پوچھ تاچھ کی گئی جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے ہاﺅس بوٹوں کی تلاشی بھی لی اورمالکان سے بھی سرسری سوال جواب کیاگیا۔سی آرپی ایف ،پولیس اورایس اﺅجی اہلکاروں کی موجودگی کے دوران آبی گزربنڈپرلوگوں کی آواجاہی مسدودہوکر رہ گئی تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے کسی راہگیرسے کوئی سوال جواب نہیں کیااورنہ اچانک تلاشی کارروائی کے دوران کسی کاشناختی کارڈہی دیکھا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ یہ کوئی کریک ڈاﺅن نہیں تھابلکہ معمول کی کارروائی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img