بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ایئر کینیڈا کا طیارہ هونولولو میں اترا، 35 مسافر زخمی

لاس اینجلس، ; وینكوور سے سڈنی جا رہی ایئر کینیڈا کے بوئنگ 777-200 طیارے کو خرابی کی وجہ هونولولو کے ہوائی اڈے پر اتارا گیا، 35 مسافر زخمی۔ حکام نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 35 مسافر زخمی ہوئے ہے طیارے کے اترنے کے بعد نو افراد کو اسپتال بھیجا گیا ہے ۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے کئی مسافروں کے سر اور گردن میں چوٹیں آئیں ۔ امریکہ کے ایوی ایشن انتظامیہ کے ترجمان ایان گریگر نے کہا کہ پرواز کے دوران طیارے نے خرابی کی اطلاع دی۔ جس کے بعد اس کو هونولولو ہوائی اڈے پر اتارا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ طبی عملے کو طیارے کے دروازے کے نزدیک پہنچنے کے لیے کہا گیا ۔ طیارے میں سوار مسافروں نے بتایا کہ کئی لوگ طیارے کی چھت سے ٹکرانے کے بعد نیچے گرنے سے زخمی ہو گئے۔ایئر کینیڈا کے ترجمان پیٹر فٹزپٹرك کے مطابق کینیڈا ایئرکا 269 مسافروں اور 15 عملے کے ارکان کر وینکوور سے سڈنی جا رہے بوئنگ 777-200 طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6:45 بجے ہونولولو کے ہوائی اڈے پر اتارا گیا ۔
ژنہوا ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img