تولون ; روس کے ایركتسك علاقے میں آئے سیلاب کی وجہ سے لاپتہ ہوئے 24 افراد کو محفوظ بچا لیا گیا ہے جبکہ 13 افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔ روس کی ہنگامی خدمات وزارت کی علاقائی شاخ کے ایک ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی فہرست میں سے 24 افراد کو ڈھونڈ نکالا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 13 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور 21 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ علاقے کی ایک بستی میں اب بھی سیلابی پانی بھرا ہوا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ ایركتسك علاقے میں 25 جون سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ندیاں تغیانی پر ہیں اور سیلابی پانی ارد گرد کی بستیوں میں گھس گیا ہے ۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو سیلاب کو وفاقی ایمرجنسی کا اعلان کرنے سے متعلق حکم نامہ پر دستخط کئے ۔
اسپوتنک ۔





