منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

تیونس میں کشتی ڈوبی، 80 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

جنیوا، :  تیونس کے سمندری خطے میں مہاجرین سے بھری ایک کشتی کے ڈوب جانے سے اس میں سوار 80 سے زائد افراد کے مارے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین ( یو این ایچ سی آر ) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔ اس حادثے میں بچ گئے لوگوں کے حوالے سے یو این ایچ سی آرنے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی شب کو پیش آیا ۔ وہاں سے گزر رہے تیونس کے ماہی گیر وں نے چار مہاجرین کو بچا کر کنارے پر لائے جس میں سے ایک کی بعد میں موت ہو گئی ۔ تیونس کے جارجس میں دو مہاجرین کی امداد کی جا رہی ہے جبکہ ایک مہاجرین کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ یہ کشتی بحیرہ روم پار کر اٹلی کی طرف جا رہی تھی ۔
ژنہوا ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img