نئی دہلی،: دارالحکومت کے زیادہ تر علاقوں میں بارش ہونے کی وجہ سے، جمعہ کو کم از کم درجہ حرارت میں بڑی کمی درج کی گئی لیکن حبس کا قہر جاری رہنے کی وجہ سے نمی والی گرمی سے کوئی راحت نہیں ملی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، جمعہ کی صبح کم از کم درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری سیلسیس کم 26.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔ صبح 8:30 تک 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران نسبتا نمی کی سطح 81 فیصد ریکارڈ ہوئی۔دن میں آسمان میں بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش یابوچھار پڑنے کا اندازہ ہے۔
دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا اندازہ 35 ڈگری سیلسیس ہے۔
جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔
یو این آئی۔





