منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

طرابلس کے معیتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی سروس بحال

ماسكو ،:  لیبیا کے طرابلس میں واقع معیتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کی وجہ سے ایک دن ملتوی رہنے کے بعد ہوائی ٹریفک کوبحال کر دیا گیا ہے۔
ہوائی اڈے کے ذرائع نے بدھ کودیر رات کہا کہ ہوائی اڈہ پر حملے کی وجہ سے ہوائی ٹریفک معطل کر دیا گیا تھا۔ لیبیا کی قومی فوج (ایل این اے) کے ترجمان احمد مسماري نے کہا کہ اایل این اے کے جوانوں نے معیتیقہ میں واقع کے یو اے وی کنٹرول اڈے کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنے فیس بک پر لکھا’’ معیتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے. فضائی سروس کو رات میں ہوائی اڈے پر کئے گئے متعدد میزائل حملوں کے بعد معطل کر دیا گیا تھا‘‘۔
ایل این اے گذشتہ اپریل سے طرابلس پر قبضے کی مہم میں لگا ہوا ہے جس پر اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ نیشنل ایکارڈ (جی این اے ) حکومت کا کنٹرول ہے۔ جی این اے نے بھی جوابی کارروائی کر رہا ہے۔
-اسپوتنک،

Popular Categories

spot_imgspot_img