بھوپال،: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف نظریات کی لڑائی میں وہ ہمیشہ کانگریس کے سابق سربراہ راہل گاندھی کے ساتھ رہیں گے۔
مسٹر سنگھ نے آج اپنے ایک ٹویٹس میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو خطاب کرتے ہوئے کہا – آپ ہمارے صدر رہو یا نہیں، آپ ہمیشہ میرے لیڈر رہو گے۔آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف نظریات کی آپ کی لڑائی میں ،میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا۔ ہم آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں‘‘
انہوں نے کہا کہ ایک ملک کے طور پر ہندوستان کے معنی محبت، سچائی اور عدم تشدد ہے اور مسٹر گاندھی نے نفرت اور تشدد پھیلانے والی، تقسیم کرنے والی قوتوں سے جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔
یو این آئی،





