نئی دہلی، : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی سالگرہ پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ’مشکل دور‘میں ان کی قیادت کی ستائش کی ۔مسٹر پی وی نرسمہا راؤ جی کی سالگرہ پر انہیں یاد کرتے ہو ئے مسٹر مودی نے ٹویٹ پر لکھا’’وہ ایک عظیم عالم اور مشہور منتظم تھے ۔ مشکل وقت میں انہوں نے ملک کی قیادت کی ‘‘۔ انہوں نے کہا’’ملک کی ترقی کے لیے ان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔
یواین آئی ۔





