نئی دہلی،: حکومت نے آج کہا کہ امریکہ کے ذریعہ کاروبار کے’ جنرل پرایوریٹی سسٹم(جی ایس پی)‘ سے فائدہ اٹھانے والے ملکوں کی فہرست سے ہندوستان کو ہٹانا دراصل ہندوستانی معیشت کےمضبوط ہونے کی تصدیق ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے اور اس سے ملک کے کاروبار پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔
صنعت و کاروبار کے وزیر پیوش گوئل نے لوک سبھا میں امریکی انتظامیہ کے 31مئی کو کئے گئے فیصلے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں یہ بات کہی۔انہوں نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کے ذریعہ جی ایس پی سے فائدہ اٹھانے کی شکل میں ہندوستان کی رکنیت کو واپس لئے جانے سے ملک کے کاروباری منظر نامے پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی کا نظام تقریباً 45سال پہلے 1975میں شروع ہوا تھا جب امریکی انتظامیہ نے ترقی پذیر ملکوں کے کاروبار کو مدد دینے کےلئے یک طرفہ ترجیح دینے کی پہل کی تھی۔یہ پہل کسی ایک ملک کےلئے نہیں بلکہ سبھی ترقی پذیر ملکوں کےلئے تھی۔
جاری۔یواین آئی۔





