نئی دہلی، : ہندوستانی سنیما کے افسانوی آرٹسٹ اداکار امریش پوری کی سالگرہ کے موقع پر ہفتہ کو گوگل نے خصوصی ڈوڈل بنا کرانہیں یاد کیا۔
گوگل نے اپنے ڈوڈل میں امریش پوری کا مسکراتا ہوا ایک خاکہ بنایا ہے
ہندی فلموں کے سب سے زیادہ یادگار ولن امریش پوری کی آج 87 ویں سالگرہ ہے. سنیما اور تھیٹر میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے امریش پوری کی پیدائش 22 جون 1932 کو پنجاب کے نواشهر میں ہوئی تھی۔ فلموں کے تئیں ان کا شروع سے جھکاو رہا تھا۔
انہوں نے اپنے فلمی سفر میں زیادہ تر منفی کردار ہی نبھائے جسے ناظرین آج بھی یاد کرتے ہیں۔
امریش پوری نے ‘مسٹر انڈیا’، ‘دامنی’، ‘شہنشاہ’، ‘رام لكھن’، ‘کرن-ارجن’، ‘غدر: ایک پریم کتھا’ اور ‘ہیرو’ جیسی فلموں میں یادگار منفی کردار ادا کئے۔
اپنی فلمی کریئر میں امریش پوری نے 400 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ہندی فلموں کے علاوہ انہوں نے مراٹھی، پنجابی، ملیالم سمیت کئی دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔ اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کی تفریح مہیاکرنے والے امریش پوری کا انتقال 12 جنوری 2005 کو ممبئی میں ہوا تھا۔
یو این آئی،





