منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

لکھنؤ اندرا نہر میں باراتيو کی گاڑی گری، سات بچے ڈوبے

لکھنؤ، : اترپردیش میں لکھنؤ کے نگرام علاقے میں جمعرات کی صبح بارتيوں کی پك اپ گاڑی اندرا نہر میں جا گری ، جس سے اس میں سوار سات بچے ڈوب گئے جبکہ 22 باراتي تیر کر نکلنے میں کامیاب رہے۔پولیس ذرائع سے یہاں موصول اطلاع کے مطابق بارہ بنکی کے لونی کٹرا علاقے سے گزشتہ روزنگرام علاقے کے سرائے پانڈے گاؤں میں سوريہ پال کے یہاں بارات آئی تھی ۔ شادی کی تقریب کے بعد صبح الصبح جب وہ لوگ واپس جا رہے تھے تو پٹواكھیڑا گاؤں کے نزدیک پک اپ اندرا نہر میں پلٹ گیا۔ گاڑی میں سوار 29 افراد میں سے 22 تیر کر نہر سے نکل آئے لیکن سات بچے لاپتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ نہر کا پانی بند کرکے ڈوبے بچوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے نہر سے گاڑی کو باہر نکال لیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
-یواین آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img