بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

قومی سلامتی میں کوئی بھی قدم اٹھانے سے گزیز نہیں کرے گي حکومت: كووند

نئی دہلی، :  قومی سلامتی کو نصب العین قرار دیتے ہوئے حکومت نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی اور نکسلیوں سے نمٹنے کے لئے سخت سے سخت قدم اٹھائے گي اور افواج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرے گی۔صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو معاشی طور پر خوشحال بنانے کے لئے اس کا محفوظ ہونا بہت ضروری ہے۔ سرحد پار دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائیہ کی سرجیکل سڑائک کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور نکسلیوں سے نمٹنے کے لئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ملک نے اپنے ارادوں اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور مستقبل میں بھی ملک سلامتی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔
فوج اور سکیورٹی فورسز کے تیزی سے جدید کاری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائیہ کو جلد ہی پہلا رافیل جنگی طیارہ اور اپاچی ہیلی کاپٹر ملنے جا رہے ہیں جس سے اس کی صلاحت میں مزید اضافہ ہو گا ۔ ’میک ان انڈیا‘ کے تحت جدید رائفل سے لیس توپ ، ٹینک اور جنگی جہاز تک ہندوستان میں بنانے کی پالیسی کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اتر پردیش اور تمل ناڈو میں بنائے جا رہے سکیورٹی کوریڈور اس مشن کو مزید مضبوطی فراہم کرے گا۔ سکیورٹی کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے دفاعی سازوسامان کی برآمدات کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ فوجیوں میں خود اعتماد اور جوش و خروش کے ساتھ ساتھ فوج کی صلاحیت بڑھانے کے لئے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کا دھیان رکھنے کے لئے بھی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ سابق فوجیوں کو’ون رینک ون پنشن‘ اور بہترطبی سہولت دے کر ان کی زندگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ آزادی کے سات دہاکوں کے بعد انڈیا گیٹ کے سامنے نیشنل وار میموریل شہیدوں کے تئیں ملک کا خراج ہے۔ اسی طرح پولیس کے شہیدوں کی یاد میں نیشنل پولیس میموریل بنایا گیا ہے۔
یواین آئی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img