بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

شوپیاں میں5 افراد گرفتار

یو این آئی

سری نگر/جموں کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں منگل کی شب کو پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے بارودی سرنگیں بنانے کا مواد بھی ضبط کیا ہے۔مقامی میڈیا نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں الگ الگ چھاپوں کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی تحویل سے بارودی سرنگیں بنانے کے لئے استعمال کیا جانے والا مواد بھی بر آمد کیا گیا ہے۔انہوں گرفتار شدہ افراد کی شناخت عاقب نذیر راتھر ولد نذیر احمد راتھر ساکنہ اونیرہ شوپیاں، عامر نذیر وانی ولد نذیر احمد وانی ساکنہ درد پورہ شوپیاں، سمیر مشتاق بٹ ولد مشتاق احمد بٹ ساکن شرمال شوپیاں، فیصل فاروق آہنگر ولد فاروق احمد آہنگر ساکن نولو چھترگام شوپیاں اور رئیس احمد گنائی ولد محمد ایوب گنائی ساکنہ ڈانگر پورہ شوپیاں کے بطور کی ہے۔پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ لوگ سرنگیں نصب کرکے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا پلان بنارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی تحویل سے سرنگیں بنانے کے مواد کو ضبط کرنے کے علاوہ ان کے افشا پر ایک بارودی سرنگ کو بھی بر آمد کیا گیا ہے اور اس طرح ایک بہت بڑی آفت کو ٹالا گیا۔پولیس افسر نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img