بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

جنوبی قصبہ ترال میں احتجاجی مظاہرہ,دلی میں سکھ ڈرائیور کی پٹائی

سری نگر/قومی راجدھانی نئی دہلی میں چند روز قبل ایک سکھ ڈرائیور کی پولیس کے ہاتھوں پٹائی کے خلاف جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں بدھ کے صبح مسلمان اور سکھ برادری کے لوگوں نے مل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق قصبہ ترال کے مین مارکیٹ میں بدھ کی صبح نوجوانوں کا ایک گروپ جمع ہوا اور چند روز قبل قومی راجدھانی دلی میں سکھ برادری سے وابستہ ایک ڈرائیور کی پولیس کے ہاتھوں پٹائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی نوجوانوں میں مسلمان اور سکھ برادری کے لوگ شامل تھے۔ احتجاجیوں نے سڑک پر ٹائر جلائے جس سے ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل مفلوج ہوگئی۔ بتادیں کہ قومی راجدھانی کے مکھرجی نگر پولیس تھانے کے باہر اتوار کی شام کو پولیس کے ہاتھوں ایک سکھ آٹو ڈارئیور کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ پولیس سکھ ڈرائیور کو لات، گھونسوں اور ڈنڈوں سے پیٹتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img