ٹوکیو : جاپان کے شمال مغربی علاقے میں زلزلے کے زبردست جھٹکوں کی وجہ سے کم سے کم 21 افراد زخمی ہوگئے۔ ریختر پیمانے پر اس زلزلہ کی شدت 6.7 تھی۔
یہ معلومات بدھ کے روز این ایچ کے براڈکاسٹر کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔ اس سےقبل موصولہ خبروں میں زخمیوں کی تعداد 15 بتائی گئی تھی۔ جاپان میں منگل کو آئے 6.7 کی شدت کے زلزلے سے یماگاٹا شہر کے ساتھ نگاتا، میاگی اور اشی کاوا صوبوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی، لیکن بعد میں جاپان کے محکمہ موسمیات نے اسے مسترد کر دیا تھا۔
اسپوتنک۔





