واشنگٹن، : ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے تنازعہ سے بچنے اور آبنائے ہرمزمیں سیکورٹی کے نظام کو برقرار رکھنے کے لئے امریکہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے منگل کو مرکزی کمان کے ہیڈکوارٹر میں یہ بات کہی۔
مسٹر پومپيو نے کہا’’ہم دنیا بھر کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔ چین آبنائے ہرمزسے گزرنے والے توانائی کے ذرائع پر انحصار رہتا ہے۔ جنوبی کوریا، انڈونیشیا اور جاپان سمیت تمام ممالک چاہتے ہیں کہ اس آبی علاقے میں آزادانہ آمد رفت جاری رہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنا فرض ادا کرے گا لیکن وہ چاہتا ہے کہ دنیا کا ہر ملک اپنے مفادات کیلئے پیدا ہونے والے خطرات کو سمجھنے کی کوشش کرے۔
امریکی وزیر خارجہ نے ایسے وقت میں مرکزی کمان کا دورہ کیا ہے جب ایک دن پہلے ہی امریکہ نے خلیج عمان میں تیل کے ٹینکروں پر حملے کے پیش نظر مشر ق سطیٰ میں اپنے ایک ہزار اضافی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شینهن نے پیر کو ایک بیان جاری کر یہ اطلاع دی تھی۔
جاری،اسپوتنک،





