منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

اوم برلا ہو سکتے ہیں لوک سبھا کے نئے اسپیکر

نئی دہلی، :  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی اوم برلا کو سترہویں لوک سبھا ک اسپیکر بنائے جانے کا امکان ہے۔
بی جے پی ذرائع نے منگل كو یہاں بتایا کہ پارٹی نے راجستھان کی کوٹہ لوک سبھا سیٹ سے ایم پی مسٹر برلا کو لوک سبھا اسپیکر کے عہدہ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی جے پی قیادت والے حکمران قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو لوک سبھا میں مکمل اکثریت حاصل ہے اس لئے ان کا اسپیکر بننا طے مانا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وہ آج کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ اسپیکر انتخاب بدھ کو ہونا ہے۔
یو این آئی،

 

Popular Categories

spot_imgspot_img