بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

لیہہ میں سڑک حادثہ ، راجستھان کے9 مزدوروں کی موت

لیہہ،: جموں و کشمیر کے لداخ خطہ کے ضلع لیہہ میں ہفتہ کو ہو نے والے ایک خوفناک سڑک حادثے میں راجستھان کے نو مزدوروں کی موت ہو گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لیہہ سے سرینگر جا رہے سیمنٹ سے لدا ٹرک ہائی وے پر لمايورو کے پاس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا. حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹرک پر سوار تین نابالغ بچوں سمیت نو مزدوروں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔تمام ہلاک شدگان راجستھان کے رہنے والے تھے۔
مرنے والے افراد مزدور دو خاندانوں کے ہیں اور سبھی راجستھان کے اجمیر شریف کے رہنے والے تھے. حادثے کے بعد فرار ٹرک ڈرائیور کو پکڑنے کے لئے پولیس نے وسیع پیمانہ پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔
مرنے والوں میں سے کچھ کی شناخت نندو اور اس کا بیٹا ونود، پپو اور ان کی بیوی پریمی، نندا اور پورن کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img