بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

طالبان نے جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا

کابل،:  افغانستان میں پیپلز پیس موومنٹ ( پی پی ایم) کے ساتھ میٹنگ میں طالبان نے جنگ بندی کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے. افغانستان میں ایک عوامی کارکن نے ہفتہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ’گہرے اختلافات‘ ابھر کر سامنے آئے ہیں۔
پی پی ایم کے ارکان نے جنوبی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ سے طالبان کے کنٹرول والے ضلع موسی کلا تک جلوس نکالا اور جنگ بندی کی اپیل کی۔
پی پی ایم کی جانب سے 60 میل تک جلوس نکالا گیا اور اس کے بعد اس کی واپسی ہوئی، اس دوران کم از کم اس کے تین کارکنوں کو طالبان کی طرف سے نامعلوم علاقے میں بات چیت کے لئے لے جایا گیا اور بعد میں رہا کر دیا گیا۔
جاری،اسپوتنک

Popular Categories

spot_imgspot_img