بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

یوم ماحولیات پر ’سیلفی ود سیپلنگ‘ مہم

نئی دہلی، : حکومت نے یوم ماحولیات پر اس بار ’سیلفی ود سیپلنگ‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعہ پودے لگانے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ حاصل ہو۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے یوم ماحولیات کے موقع پر منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ 5 جون کو یوم ماحولیات کے موقع پر ہر شخص اپنے ارد گرد ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی سیلفی لیکر ہیش ٹیگ ’سیلفی ود سیپلنگ‘ کے ساتھ اپ لوڈ کرے۔ اس طرح ہر شخص اس مہم کا حصہ بن سکتا ہے۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ ایک شخص اپنی پوری زندگی میں جتنی آکسیجن سانس لینے کے لئے استعمال کرتا ہے اس کے لئے اس اسے کم از کم سات پودے لگانے چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت ماحولیات میں کل صبح 10:30 بجے سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان کپل دیو اور بالی وڈ اداکار جیکی شراف اس مہم کی شروعات کریں گے۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ مودی حکومت ہر مہم میں لوگوں کو شامل کرکے اسے عوامی مہم بنانے میں یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بڑی تعداد میں ’سیلفی ود سیپلنگ‘ مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی تاکہ فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔
اس سال عالمی یوم ماحولیات کا موضوع ’فضائی آلودگی کو شکست دینا‘ رکھا گیا ہے۔
یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img