بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے دن گراوٹ اور کمی کا امکان

نئی دہلی:  بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے مقامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نرمی دیکھی جارہی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں منگل کو مسلسل چھٹے دن کمی آئی۔ ڈیزل بھی 20 سے 22 پیسے کم ہوا۔
نریندر مودی حکومت کے دوسری مدت کے ابتدائی دور میں بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رخ جاری ہے۔ جمعرات کو خام تیل 70 ڈالر فی بیرل تھا جو پیر کے روز گھٹ کر 61 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
خام تیل کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں دونوں ايندھنو كے دام مزید کم ہوسکتے ہیں۔
مسٹر مودی نے 30 مئی کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ اس کے بعد سے آج تک ڈیزل 1.13 روپے اور پٹرول 64 پیسے فی لیٹر سستا ہو چکا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آج ملک کے چار بڑے شہروں میں سات سے 13 پیسے اور ڈیزل میں 20 سے 22 پیسے کی کمی آئی۔ دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کے دام گھٹ کر بالترتیب 71.23 اور 65.56 روپے فی لیٹر ہوگئے۔تجارتی راجدھانی ممبئی میں دام بالترتیب 76.91 اور 68.76 روپے فی لیٹر پر آ گئے ہیں۔ کولکتہ میں پٹرول 73.47 اور ڈیزل 67.48 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ چنئی میں قیمتیں بالترتیب 74.01 اور 69.36 روپے فی لیٹر رہیں۔
یو این آئی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img