نئی دہلی، : صدر رام ناتھ كووند نے گوا کے 32 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جمعرات کو ریاست کے عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔
مسٹر كووند نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا’’گوا کے باشندوں کو ریاست کے یوم تاسیس کی دلی نیک خواہشات۔ یہ خوبصورت ریاست آنے والے برسوں میں مضبوطی کی نئی بلندیوں کی چوٹی پر پہنچے‘‘۔
خیال رہے گوا کا قیام 30 مئی 1987 میں ہوا تھا۔ یہ رقبہ کے لحاظ سے ہندوستان کی سب سے چھوٹی اور آبادی کے لحاظ سے چوتھی سب سے چھوٹی ریاست ہے۔
یو این آئی،





