بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

کانگریس ترجمان کو ٹی وی مباحثوں سے ایک ماہ تک دور رہنے کی ہدایت

نئی دہلی،:  سترہویں لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شکست سے کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ پارٹی صدر راہل گاندھی اور بہت سے دوسرے رہنماؤں کے استعفیٰ کے بعد کانگریس نے اپنے تمام ترجمان سے کہا ہے کہ وہ ٹیلی ویژن پر ہونے والی مباحثوں سے ایک ماہ تک دور رہیں۔
کانگریس کا یہ فرمان پارٹی کے مرکزی ترجمان اور میڈیا انچارج رنديپ سرجےوالا نے جمعرات کو ایک ٹویٹ کے ذریعے جاری کیا۔
مسٹر سرجےوالا نے ٹویٹ میں لکھا’’کانگریس نے ایک ماہ تک ٹیلی ویژن پر ہونے والی چرچاؤں میں ترجمان کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام میڈیا ، چینلز ، ایڈیٹرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پروگراموں میں کانگریس کے نمائندوں کو نہیں رکھیں۔
یو این آئی،

 

Popular Categories

spot_imgspot_img