میکسیکو سٹی، : میکسیکو کی مشرقی ریاست ویراكروز میں مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ہونے کی وجہ سے بدھ کو کم ازکم 21 افراد کی موت ہو گئی۔مقامی شہری سکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ حادثہ پوئبلا شہر کو ویراكروز بندرگاہ سے جوڑنے والی شاہراہ پر مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا ۔مقامی حکام نے بتایا کہ کہ ٹکر کے بعد بس پلٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بس میں سے 17 اور ٹریکٹر ٹرالی سے دو لاشیں برآمد کی ہیں۔
ژنہو ا۔





