سری نگر،: جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں بدھ کی دیر رات لگنے والی آگ میں کم از کم پانچ بسوں کو نقصان پہنچا، حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
کپواڑہ کے مرکزی بس اسٹینڈ پر کل رات آگ لگ گئی اور تیزی سے پھیلتے ہوئے کئی کھڑی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام نے بتایا کہ تین بسیں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ دو کو معمولی نقصان پہنچا۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا جس سے مزید نقصان ہونے سے بچا۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یواین آئی





