بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ہنگری میں کشتی پلٹنے سے 7افراد کی موت

بڈاپسٹ، :  ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں بدھ کی شام دریائے ڈینیوب میں سیاحوں سے بھری ایک کشتی کے پلٹنے سے سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر لاپتہ بتائے رہے ہیں۔ کشتی میں 34 افراد سوار تھے۔
نیشنل ایمبولینس سروس کے ترجمان پال گيورفي نے نامہ نگاروں کو بتایا’’7 افراد کواسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔ان کے مطابق ہمارے ساتھیوں نے حادثے میں سات افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔بدقسمتی سے ہم انہیں بچا نہیں سکے‘‘۔
ہنگری کی خبر رساں ایجنسی ایم ٹی آئی کے مطابق کشتی میں سوار زیادہ تر سیاح جنوب مشرقی ایشیا کے باشندے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ کی پہلی اطلاع مقامی وقت کے مطابق 9.15 بجے ملی اور اس کے بعد راحت اور امدادی کام شروع کیا گیا۔ بھاری بارش کی وجہ سے موجودہ وقت میں دریائے ڈینیوب میں طغیانی ہے۔
ژنہوا

 

Popular Categories

spot_imgspot_img