جمعرات, اپریل ۹, ۲۰۲۶
16.2 C
Srinagar

ابوظہبی، جنگ کے دوران افواہیں پھیلانے پر 400 افراد گرفتار

ابوظہبی، : ابوظہبی میں پولیس نے جنگ کے دوران ویڈیوز بنانے اورغلط معلومات پھیلانے کے الزام میں تقریباً 400 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ 375 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مختلف مقامات کی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر موجودہ صورتحال سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔


یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب خلیجی ممالک میں ایران کے حملوں سے متعلق مواد اور خبروں کے پھیلاؤ پر سختی برتی جارہی ہے۔ حالیہ کشیدگی کا آغاز امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے بعد ہوا تھا، جس کے ردعمل میں تہران نے خلیجی خطے میں مختلف امریکی اہداف کو نشانہ بنایا۔ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان تو کردیا گیا تاہم خطے میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سیکیورٹی خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔


یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img