بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

مودی کا شہیدوں کو خراج عقیدت

نئی دہلی، :  نامزد وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے اور رازداری کا حلف لینے سے پہلے جمعرات کو قومی جنگ یادگاری جاکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی۔
مسٹر مودی صبح انڈیا گیٹ پر واقع نیشنل وار میموریل گئے اور بہادرر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا اور فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل آر کے سنگھ بھدوريا بھی موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ صدر رام ناتھ كووند آج شام سات بجے مسٹر مودی کو وزیر اعظم کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ مسٹر مودی مسلسل دوسری بار وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف لیں گے۔
یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img