نئی دہلی، : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کی اور ملک کے لئے ان کی خدمات و تعاون کو یاد کیا۔پنڈت نہرو کی آج 55 ویں برسی ہے۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کر کے سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا’’پنڈت جواہر لال نہرو جی کو ان کی برسی پر خراج تحسین۔ ہم ملک کے لئے ان کے تعاون اور خدمات کو کو یاد کرتے ہیں‘‘۔
یو این آئی





