نئی دہلی، : کانگریس صدر راہل گاندھی، متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی صدر سونیا گاندھی، سابق نائب صدر حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت دیگر کانگریسی لیڈروں نے پیر کو سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی برسی پر انہیں خراج تحسین کی۔
کانگریس اور یو پی اے صدر سمیت دیگر کانگریسی لیڈر آج صبح پنڈت نہرو کی شانتی ون میں واقع ان کی سمادھی پر گئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرکے ان کو یاد کیا۔ ملک کے اولین وزیر اعظم پنڈت نہرو کی آج 55 ویں برسی ہے۔
یو این آئی





